Home نیوز پاکستان لاہور میں ڈینگی نے پر پھیلا لئے،22 نئے کیسز رپورٹ

لاہور میں ڈینگی نے پر پھیلا لئے،22 نئے کیسز رپورٹ

Share
Share

لاہور: ڈینگی مچھر نے لاہور میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہر میں ڈینگی کے مزید 22 نئے مریض سامنے آگئے۔

شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی بخار میں مبتلا 60 مریض زیر علاج ہیں، 41 مریض سرکاری جبکہ 19 مریض نجی ہسپتالوں میں داخل ہیں، شہر میں گزشتہ روز 900 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا، لاہور میں رواں برس 70 ہزار سے زائد مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر زاہد منیر کا کہنا ہے کہ شہر میں ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں، ڈینگی ہاٹ سپاٹس کو مکمل فوکس کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر زاہد منیر نے کہا کہ رواں برس ڈینگی کے سب سے زیادہ مریض علامہ اقبال، راوی، نشتر اور عزیز بھٹی ٹاؤن سے رپورٹ ہوئے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...