Home نیوز پاکستان سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن سے سعودی عرب کے لئے روانگی

سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن سے سعودی عرب کے لئے روانگی

Share
Share

سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب روانگی کیلئے لندن میں اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ سے ہیتھرو ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔

نواز شریف سعودی عرب روانگی کیلئے ایون فیلڈ پہنچے جہاں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اپنے قائد کو الوداع کہا۔

نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔سابق وزیراعظم کے پاکستان آنے کیلئے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کرا لیا گیا

سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے دوران نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے اور وہاں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔ نواز شریف کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے پاکستان آنے کے لیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کروا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے ’امیدِ پاکستان‘ کا نام دیا جائے گا۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کے لیے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

یہ خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔

نواز شریف لاہور پہنچ کر مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...