Home sticky post 4 نائب وزیراعظم کی برسلز میں “میری ٹائم انفراسٹرکچر کے تحفظ” کے موضوع پر منعقدہ تقریب میں شرکت

نائب وزیراعظم کی برسلز میں “میری ٹائم انفراسٹرکچر کے تحفظ” کے موضوع پر منعقدہ تقریب میں شرکت

Share
Share

برسلز : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برسلز میں منعقدہ چوتھے انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر”میری ٹائم انفراسٹرکچر کے تحفظ” سے متعلق اعلیٰ سطحی وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس مکالمے میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء کو اس اہم موضوع کی اہمیت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا ۔اس وزارتی مکالمے کا اہتمام اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی اور یورپی کمیشن کے نائب صدر کایا کالاس نے کیا ۔
اس تقریب کا مقصد یورپی اور انڈو پیسیفک شراکت داروں کے درمیان پالیسی مکالمے کی حوصلہ افزائی کرنا، تعاون کو مضبوط بنانا، اہم بحری ڈھانچے کے تحفظ کے لیے بہترین لائحۂ عمل وضع کرنا اور متعلقہ بین الاقوامی قانونی فریم ورک کو مضبوط بنانا شامل تھا۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈا رنے کہا ہے کہ دنیا کو جنگوں ، بیرونی قبضے ، بھوک ، معاشی عدم استحکام ، اسلحے اور طاقت کی دوڑ سمیت بڑے عالمی چیلنجز درپیش ہیں۔ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر تقسیم کی بجائے اور باہمی تعاون کی ضرورت ہے ۔پاکستان عالمی سطح پر ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔

یورپی یونین انڈوپیسیفک وزارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈا ر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر ممکن نہیں۔

ادھر برسلز میں نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار اور سری لنکا کے نائب وزیرِ خارجہ ارن کی ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماوں نے برادرانہ تعلقات کے فروغ اور اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تجارت و سرمایہ کاری، سیاحت، ثقافت، تعلیم، دفاع، زراعت اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار اور جرمنی کے وزیر خارجہ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی ۔رہنماوں نے تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہارکر تے ہوئے دفاع، سیاسی اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈاراور ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئےمعیشت، سرمایہ کاری، تجارت اور گرین انرجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نےقبرص کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں فریقین نےمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دو طرفہ روابط جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور نیدرلینڈ کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ ، اور محتلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور نیدرلینڈ کے تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے فلپائن کی سیکریٹری خارجہ سے سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...