Home sticky post 6 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کی نئی چانسری عمارت کا افتتاح کردیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کی نئی چانسری عمارت کا افتتاح کردیا

Share
Share

جدہ :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے قونصلیٹ کی جدہ میں نئی چانسری عمارت کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، سعودی عہدیداران، جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی، نامور پاکستانی شہری اور قونصلیٹ کے افسران نے شرکت کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق تقریب کے دوران نئی چانسری عمارت پر پاکستانی پرچم بلند کیا گیا، چانسری کے لان میں شجر کاری، ربن کاٹنے کی تقریب ،تختی کی نقاب کشائی کی گئی اور پاکستان و سعودی عرب کے لیے دعائیں کی گئیں۔ تقریب میں پروجیکٹ کی خصوصیات پر مشتمل ایک مختصر ویڈیو رپورٹ بھی دکھائی گئی۔

نائب وزیراعظم نے اپنی تقریر میں جدہ میں پاکستان کے قونصلیٹ کے عملے کاوشوں کو سراہا اور سعودی حکام کی جانب سے اس پروجیکٹ کو حقیقت بنانے میں فراہم کردہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کو "موثر قونصلر خدمات”فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

عمارت اور سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد نائب وزیراعظم نے پروجیکٹ کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا اور نئے چانسری عمارت میں "قونصلر آپریشنز اور خدمات کی فوری منتقلی” کی منظوری دی۔

سعودی عرب کے مغربی علاقے میں تقریباً 18 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، اور نئی چانسری عمارت کی سہولیات اس کمیونٹی کے لیے خدمات کی فراہمی کو آسان اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...