Home sticky post 6 سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو باغ جناح کراچی میں جلسے کی اجازت دے دی

سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو باغ جناح کراچی میں جلسے کی اجازت دے دی

Share
Share

کراچی :سندھ حکومت نے تحریک انصاف کو باغ جناح کراچی میں جلسے کی تحریری اجازت دے دی۔

تحریک انصاف کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے تحریری اجازت نامہ بھی جاری کردیا۔ جس کے مطابق اتوار کو پی ٹی آئی باغ جناح کراچی میں پنڈال سجائے گی۔

سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ اتوار کو باغِ جناح گراؤنڈ میں ہوگا، جلسے کے لیے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کے دوران قانون و امن کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر ہوگی جبکہ اشتعال انگیز تقاریر، مواد اور فرقہ وارانہ گفتگو کی اجازت نہیں ہوگی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی تقریر کی اجازت نہیں ہوگی۔ جلسے کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا منتظمین کی ذمہ داری ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پروگرام مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم ہوگا۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...