Home sticky post 5 ہم اتنے سادہ بھی نہیں کہ جو راز ہے وہ آپ کو بتادیں، محمود اچکزئی

ہم اتنے سادہ بھی نہیں کہ جو راز ہے وہ آپ کو بتادیں، محمود اچکزئی

Share
Share

لاہور :تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہم اتنے سادہ بھی نہیں کہ جو راز ہے وہ آپ کو بتادیں، آپ سے ایک وعدہ ہے کہ پاکستان کی قیمت پر کبھی سودا نہیں کریں گے، میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاتا ہم نے تحریکیں چلانی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک ملک بچانے کے لیے نکلی ہے، ہماری تحریک میں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن کے لیے پارٹی سے نشان چھینا گیا۔ آئین پاکستان اور غریب سے محبت کریں۔انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم والے اللہ سے معافی مانگیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک افواج اور جاسوسی اداروں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا ہے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بےانصافی سے ملک نہیں چلے گا، آئیں جمہوری پاکستان کی تشکیلِ نو کریں۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ جاتی امراء میرا گھر ہے، ہم سب ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...