Home sticky post 6 ڈائیلاگ ہی واحد حل ،زرداری، نواز اور شہباز شریف کے پاس جائیں گے،فوادچوہدری

ڈائیلاگ ہی واحد حل ،زرداری، نواز اور شہباز شریف کے پاس جائیں گے،فوادچوہدری

Share
Share

لاہور:پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ڈائیلاگ ہی واحد حل ہے، اس کے لیے زرداری، نواز اور شہباز شریف کے پاس جائیں گے۔

بار کے انتخابات کے موقع پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری لاہور پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور بار ایشیا کی سب سے بڑی بار ہے۔ یہاں ہر سال وکلا کے انتخابات ہوتے ہیں جو ایک جمہوری طریقہ کار ہے۔ وکلا ہمیشہ قانون کی سربلندی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں انتخابات ہوتے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی انتخابات ہونے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز سندھ میں تحریک انصاف کو ویلکم کیا جس سے اچھا تاثر گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھی سندھ حکومت کی جانب سے ویلکم کیا گیا۔ بلاول بھٹو کی سیاست میں ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست کی جھلک نظر آئی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہونا چاہیے کیونکہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس جائیں گے اور تمام جماعتوں کے مل بیٹھنے سے معاملات ٹھیک ہوں گے۔

فواد چوہدری نے تحریک انصاف کی قید خواتین کے حوالے سے غور و فکر کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ جو سزا یافتہ خواتین ابھی سرنڈر نہیں کر سکیں، ان کی سزائیں سسپینڈ کی جانی چاہییں۔

خیبرپختونخوا کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے حوالے سے تحریک انصاف کو بہتر علم ہے کہ کیا ہو رہا ہے کیونکہ تحریک انصاف تیسری مرتبہ وہاں سے منتخب ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے مسائل کا حل تحریک انصاف کو بہتر معلوم ہے اور کے پی کے کو کس طرح ٹھیک کرنا ہے، یہ بات تحریک انصاف سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...