Home sticky post 5 سرد موسم کی شدت، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں

سرد موسم کی شدت، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں

Share
Share

لاہور:سرد موسم کی شدت کے باعث پنجاب کی صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

طلبہ کی صحت کی بہتری کے لیے صوبائی وزیر تعلیم نے فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عوامی سروے کی بنیاد پر کیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ عوام سے مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔ یہ فیصلہ موسم کی شدت اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ عوامی سروے میں تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی جب کہ تقریباً 13 فیصد افراد نے 12 جنوری کے حق میں رائے دی۔ سروے کے مطابق وزیر تعلیم کے پول میں 19 جنوری کے حق میں 154178 آرا آئیں جب کہ 24829 ووٹ 12 جنوری کے حق میں کاسٹ ہوئے ۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام سی ای اوز اپنے اپنے اضلاع میں فیصلے کا نفاذ یقینی بنائیں۔

دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے چھٹیوں میں اضافہ مسترد کر دیا ہے۔ صدر ایسوسی ایشن کے مطابق پہلے ہی بہت تعلیمی نقصان ہوچکا ہے، پیر 12 جنوری کو پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے تک موسم سرما شدت میں کمی ہو جائے گی۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...