Home sticky post 5 عالمی مارکیٹ میں آئل کی قیمت کم ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف نہ مل سکا، قیمتیں برقرار،نوٹیفکیشن جاری

عالمی مارکیٹ میں آئل کی قیمت کم ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف نہ مل سکا، قیمتیں برقرار،نوٹیفکیشن جاری

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے پندرہ روز تک برقرار رہیں گی جبکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیار کرلی ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ تک پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 168 روپے 12 پیسے اور لائٹ ڈیزل 153 روپے 34 پیسے فی لیٹر میں ہی ملے گا۔

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دیتے ہوئےشہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع پیکیج کو حتمی شکل دے رہے ہیں، بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے پیکیج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھاوزیراعظم نے عوام کیلئے مزید آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ریلیف سے ناصرف بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی بلکہ مہنگائی میں بھی مزید کمی واقع ہوگی ریلیف کے حوالے سے جلد قوم کو خود آگاہ کروں گا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے فرق کا ریلیف بجلی کی قیمت میں کمی کی صورت ملے گا، پیدا ہونیوالی مالی گنجائش اور دیگر اقدامات سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کا پیکیج تیار ہے یہ اقدام ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...