Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی واقعات پر دو مقدمات میں ضمانت کنفرمیشن کا تفصیلی فیصلہ جاری

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی واقعات پر دو مقدمات میں ضمانت کنفرمیشن کا تفصیلی فیصلہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی واقعات پر درج دو مقدمات میں ضمانت کنفرمیشن کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید نے چار چار صفحات پر مشتمل دونوں مقدمات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن کو ثابت کرنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر اکسانے کے الزام اور جرم کے درمیان تعلق ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کے اکسانے سے جرم سرزد ہوا، پراسکیوشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا ویڈیو بیان ہی ایک ثبوت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان وقوعہ کے حوالے سے نہیں۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان میں پبلک کواکسانے کے حوالے سے کچھ بھی نہیں، پراسیکیوشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی متعدد ٹویٹس بھی بطور ثبوت پیش کیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وقوعہ کے وقت چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار تھے، یہ سمجھنا بھی عجیب ہوگا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خود اپنی ہائیکورٹ سے گرفتاری کروائی، خود اپنی گرفتاری کرا کر چیئرمین پی ٹی آئی کا تشدد پر مبنی سیکریٹ پلان بھی عجیب ہو گا۔

فیصلے کے مطابق کسی کو مقدمے میں پھنسانا پولیس کی جانب سے مضحکہ خیز طریقہ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمہ میں نامزد کرنا پولیس کے بدنیتی پر مبنی مقاصد ظاہر کرتا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو ہراساں کرنے کے سوا کوئی مقاصد نہیں چاہتی، چیئرمین پی ٹی آئی کی تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج دونوں مقدمات میں ضمانت کنفرم کی جاتی ہے۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...