Home sticky post 5 ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

Share
Share

راولپنڈی :پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام ساڑھے 6 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
خیال رہے کہ یہ پریس کانفرنس ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔

Share
Related Articles

علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے،پاکستانی قونصلر جواد اجمل

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے قونصلر جواد اجمل نے کہا...

پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر سعودی عرب روانہ ہو گئی

اسلام آباد:پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے...

جاسوسی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ...

بشریٰ بی بی کو جیل میں دستیاب سہولیات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل...