Home sticky post ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا والہانہ استقبال

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا والہانہ استقبال

Share
Share

مظفرآباد :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، نے آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آزاد کشمیر کی سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ حاضرین اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے درمیان سوال و جواب پر مشتمل ایک جامع اور بامقصد گفتگو بھی ہوئی۔

اس نشست میں شرکاء نے پرزور انداز میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ کشمیری عوام کی پاک فوج سے محبت کا انوکھا انداز بھی اس موقع پر دیکھنے کو ملا، جب ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیری ثقافت کی نمائندگی کرنے والا روایتی لباس بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

حاضرین نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ نشست کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر نہ صرف یکجہتی کا اظہار کیا بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ کشمیری عوام کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...