Home سیاست ڈیجیٹل مردم شماری کا فیلڈ آپریشن مکمل، تصدیق کا عمل مزید 15 دن جاری رہے گا

ڈیجیٹل مردم شماری کا فیلڈ آپریشن مکمل، تصدیق کا عمل مزید 15 دن جاری رہے گا

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں ہونے والی ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا فیلڈ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ڈیٹا کی مکمل کوریج کو یقینی بنانے کے لیے تصدیق کا عمل 15 دن تک جاری رہے گا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے ترجمان سرور گوندل کے مطابق ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے فیلڈ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان ادارہ شماریات کی اعلیٰ انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے، البتہ ڈیٹا کی مکمل کوریج کو یقینی بنانے کے لیے تصدیق کا عمل 15 دن تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز مردم شماری کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ فراہم کریں گے۔ مردم شماری کے فیلڈ اسٹاف کو ادائیگی ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے تکمیلی سرٹیفکیٹ کی فراہمی کے بعد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فورسز کے حساس علاقہ جات اور اجتماعی رہائش گاہوں میں مقیم افراد کا اجتما عی ڈیٹا متعلقہ بلاک کی آبادی میں شامل کیا جائے گا.

ڈیموگرافرز کمیٹی نادرا اور سپارکو کی فرانزک آڈٹ رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیموگرافک تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے مردم شماری کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد سینسس مانیٹرنگ کمیٹی کی طرف سے غور کے لیے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔

سرور گوندل کا مزید کہنا تھا کہ نادرا اور سپارکو انڈر اور اوور رپورٹنگ کی نشاندہی کے لیے ڈیموگرافرز کمیٹی کوتکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔

ترجمان کے مطابق مردم شماری سپورٹ سینٹرز اور پاکستان ادارہ شماریات کے کال سینٹرز پر عدم کوریج کی شکایات کو شناختی کارڈ نمبراور ضروری معلومات کی فراہمی پر 30مئی 2023 تک حل کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...