Home سیاست ‎حکومت اور اپوزیشن میں اختلاف ، سینیٹ میں قائمہ کمیٹیاں تشکیل دینے کا معاملہ بدستور تعطل کا شکار

‎حکومت اور اپوزیشن میں اختلاف ، سینیٹ میں قائمہ کمیٹیاں تشکیل دینے کا معاملہ بدستور تعطل کا شکار

Share
Share

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن میں اختلاف کی وجہ سے سینیٹ میں قائمہ کمیٹیاں تشکیل دینے کا معاملہ تعطل کا شکار ہوگیا۔

اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور حکومتی اتحادیوں کے مابین سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم پر تاحال کوئی اتفاق نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد خارجہ، خزانہ و داخلہ سمیت تمام اہم کمیٹیاں لینے کے لیے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، قائدایوان اسحاق ڈار اور اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے خزانہ کمیٹی اور قانون وانصاف کمیٹی مانگ لی ہے۔ پی پی پی سلیم مانڈوی والا کو خزانہ جب کہ فاروق ایچ نائیک کو قانون وانصاف کی چیئرمین شپ دینے پر بضد ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کمیٹیوں کی تقسیم پر حکومتی فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ کمیٹیاں ماضی کی روایت کے مطابق تقسیم کی جانی چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12برس میں جوکمیٹیاں اپوزیشن کے پاس رہیں، وہی اپوزیشن کو دی جائیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں حکومتی پالیسیوں کی نگرانی اور پارلیمانی احتساب کرتی ہیں۔ حکومتی اتحادی اب پارلیمانی احتسابی عمل کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔کمیٹیوں کی غیر منصفانہ تقسیم پارلیمانی نظام کو کمزور اور غیر جمہوری عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹو سرکار نے ملکی اداروں کی تباہی میں کو کسر نہیں چھوڑی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...