Home sticky post 6 آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ، پی ٹی آئی کابیانیہ کبھی ملک دشمن نہ ہے،نہ ہوگا،بیرسٹرگوہر

آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ، پی ٹی آئی کابیانیہ کبھی ملک دشمن نہ ہے،نہ ہوگا،بیرسٹرگوہر

Share
Share

اسلام آباد:‏چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان نے کہاہے کہ آج آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ہے، ملک کادفاع اہم ہے،پی ٹی آئی کابیانیہ کبھی ملک دشمن نہ ہے،نہ ہوگا۔

سوشل میڈیاپلیٹ فارم ”ایکس ” پر اپنے ایک بیان میں چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں ہمیشہ سےامیدکرتاآیاہوں کہ تناؤکم اورتعلقات میں بہتری آئے، آج آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ہے، ملک کادفاع اہم ہے،پی ٹی آئی کابیانیہ کبھی ملک دشمن نہ ہے،نہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارےاورسیاسی لوگ ایک دوسرےکوذہنی مریض کہیں یاخطرہ سمجھیں تو یہ افسوسناک ہے، پاکستان بھی ہمارااورفوج بھی ہماری ہے،ہم نے اس کا عملی مظاہرہ کیااورکریں گے،یہ وقت ہے کہ سب ایک دوسرےکوتسلیم کریں،جگہ دیں اوراعتمادکےفقدان کوختم کریں۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ میں تمام جمہوریت پسندقوتوں سےاپیل کرتا ہوں کہ تناؤ کو کم کرنےمیں کرداراداکریں، میں اپیل کر تا ہوں کہ کچھ نان اسٹیک ہولڈرزکاطرزعمل پی ٹی آئی اوراداروں کےدرمیان تناؤکاسبب نہیں بنناچاہیے، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی جیل میں ہے،ان سے ملاقاتوں کی اجازت ہو تو ہم بہتری کی طرف چلے جائیں گے۔ ملک تناؤ اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...