Home نیوز پاکستان ‎پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کو قتل کیے جانے کا انکشاف

‎پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کو قتل کیے جانے کا انکشاف

Share
Share

فیصل آباد: پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کو چلتی ٹرین سے دھکا دے کر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کی لاش بنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ملی۔ اپریل کی 7 تاریخ کو ریلوے پولیس کا اہلکار تشدد کے بعد خاتون کو ساتھ لے کر گیا تھا۔ خاتون کا تعلق جڑانوالہ سے ہے۔ خاتون پر تشدد کرنے والا اہلکار ضمانت پر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون کو قتل کرکے چلتی ٹرین سے نیچے پھینکا گیا۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پر تشدد کرنے والے اہلکار میر حسن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مقتولہ کے بھائی نے بیان میں کہا کہ مریم بی بی کراچی میں بیوٹی پارلر میں ملازمت کرتی تھی اور عید کی چھٹیوں پر گھر واپس آ رہی تھی۔ خاتون اور بچوں پر ٹرین میں ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...