کراچی :مشہور اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کا یشما گِل کی مہندی میں اپنایا گیا دیسی لْک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
عروب گِل کی مہندی میں ان کا پہناوا نہ صرف دلکش تھا بلکہ روایتی اور جدید فیشن کا حسین امتزاج بھی پیش کرتا تھا۔
دنانیر مبین نے مہندی کی تقریب میں خوبصورت سبز لباس زیب تن کیا جو نہایت نفاست اور کمال کا عکاس ہے۔ یہ فیشن ڈیزائنر لاج بائی لاج ونتی کا شاہکار ہے۔
اس ڈریس کی قیمت کی بات کی جائے تو ویب سائٹ پر دی گئی تفصیل کے مطابق یہ اس وقت ویب سائٹ پر موجود ہے اور آپ باآسانی اسے آرڈر بھی کرسکتے ہیں۔اس جوڑے کی قیمت 65 ہزار پاکستانی روپے ہے۔
لباس کا سب سے نمایاں حصہ شفون کپڑے سے بنی شرٹ تھی، جس پر نفیس کڑھائی اور ہینڈ ورک کا کام کیا گیا تھا، شرٹ کے گلے پر خوبصورت ہاتھ کی کاریگری نے اس لباس کو مزید دلکش بنایا، کناروں پر چٹہ پٹی کی خوبصورت فنشنگ نے روایتی انداز کو جدید طرز میں پیش کیا۔
دنانیر کا دوپٹہ بھی کمال کا نمونہ تھا، جس پر کڑھائی کی گئی تھی، اس کے پلووٴں پر چٹہ پٹی کے ساتھ گوٹے کی جھالر کا کام کیا گیا تھا، جو اسے اور بھی دلکش بناتا تھا۔لباس کو دیسی ٹچ دینے کیلئے شرارے یا غرارے کا نہیں بلکہ روائتی شلوار بنائی گئی جس پر بھی نفیس کڑھائی اور چٹہ پٹی کی فنشنگ کی گئی تھی۔
یہ شلوار روایتی انداز کے ساتھ ایک خوبصورت تاثر دے رہی تھی، جو پورے لباس کو مکمل کر رہی تھی۔مہندی کی تقریب میں دنانیر کا میک اپ اور جیولری بھی ان کے لباس سے ہم آہنگ تھے۔دنانیئر نے ہلکا میک اپ کیا، جس نے ان کی خوبصورتی کو مزید اجاگر کیا۔
تقریب میں دنانیر نہ صرف اپنے لباس بلکہ اپنے انداز اور رویے سے بھی مرکزِ نگاہ بن گئیں، انہوں نے کومل میر، یشما گِل ہانیہ عامر کیساتھ اپنی دھماکے دار پرفارمنس دے کر بھی خوب داد وصول کی۔
دنانیئر مبین نے عروب گل کی مہندی میں شرکت کر کے یہ ثابت کیا کہ سادگی اور دلکشی کے امتزاج سے کمال حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا لباس، انداز، اور فیشن کا انتخاب ہر لحاظ سے متاثر کن تھا۔