Home نیوز پاکستان پاکپتن میں دکان کی ملکیت کا تنازعہ، ملزمان نے نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

پاکپتن میں دکان کی ملکیت کا تنازعہ، ملزمان نے نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

Share
Share

 

لاہور: پاکپتن میں اسپتال روڈ پر دکان کی ملکیت کے تنازعے پر ملزمان نے نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے عباس نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق آگ میں جھلسے نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 22 سالہ عباس دم توڑ گیا، مقتول کی والدہ شمیم اختر کی رپورٹ پر اقبال ڈوگر سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لواحقین نے اسپتال گیٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دکان قابضین نے جواں سالہ عباس کی جان لی، پولیس فوری ملزمان کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف دلوائے۔

واقعے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سفاک ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان نے دکان کی ملکیت کے تنازعے پر عباس نامی نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بعدازاں، آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس نے قتل کے الزام میں اقبال ڈوگر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او طارق ولایت کے مطابق فریقین کا آپس میں دکان کی ملکیت کا تنازعہ چل رہا تھا، نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے کو اصل حقائق اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...