Home sticky post 3 سولر پینلز کی تقسیم شفاف اور منصفانہ بنائی جائے، اویس احمد لغاری کی ہدایت

سولر پینلز کی تقسیم شفاف اور منصفانہ بنائی جائے، اویس احمد لغاری کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:توانائی کے وفاقی وزیر سردار اویس احمد لغاری نے وزیراعظم پاکستان کے گلگت بلتستان کے لیے 100 میگا واٹ سولر منصوبے پر قائم سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت، سولر پینلز کی کراچی سے ترسیل اور مقامی آبادی کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

​وفاقی وزیر نے سولر پینلز کی تقسیم کے عمل کو مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ بنانے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قرعہ اندازی کا طریقہ کار ایسا ہونا چاہیے جس میں تمام درخواست گزاروں کو مساوی مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شفافیت، دیانت داری اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

​ اویس احمد لغاری نے ہدایت کی کہ عوامی اعتماد یقینی بنانے کے لیے قرعہ اندازی کا انعقاد میڈیا اور عوامی نمائندوں کی موجودگی میں کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے ابہام کی گنجائش باقی نہ رہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...