Home سیاست اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا، علی امین گنڈا پور کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا، علی امین گنڈا پور کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے، ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے، دوبارہ آئیں گے۔

تحریک انصاف کی جانب سے لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔

احتجاج کے سلسلہ میں پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان مختلف علاقوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا اور متعدد مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور قافلے کے ساتھ راولپنڈی کے قریب پہنچے لیکن برہان پل پر بڑے کنٹینرز لگا دیئے گئے اور ان کے ٹائرز سے ہوا نکال دی گئی، راستہ نہ ہونے کے باعث قافلے میں شامل کئی گاڑیاں واپس ہوگئی تھیں۔

Share
Related Articles

بھارت میں برفانی تودہ گر نے سے 57 مزدور دب گئے

اتراکھنڈ:بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں مودی سرکار کی 15...

این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

کراچی:قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب...

دارالعلوم حقانیہ پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے، مولانا فضل الرحمان

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا...

مان لیں آپ ہار گئے ہیں ہمیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا،عالیہ حمزہ

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء عالیہ حمزہ نے کہا ہے...