Home sticky post 5 ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ابھرتا ستارہ قرار دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ابھرتا ستارہ قرار دے دیا

Share
Share

نیویارک:امریکی صدارتی انتخابات 2024 میں اپنی فتح کے بعد عوام سے تقریر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک سمیت بہت سے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

حالیہ امریکی انتخابات میں دوسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں تقریر کے دوران ارب پتی ایلون مسک کی تعریف کے پْل باندھے۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے ایلون مسک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں “حیرت انگیز آدمی” قرار دیا اور انتخابی مہم کے دوران ان کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک نیا ستارہ پیدا ہوا ہے: ایلون۔ وہ ایک حیرت انگیز آدمی ہیں۔ ہم آج رات اکٹھے ہی بیٹھے تھے۔ کیا آپ لوگ جانتے ہیں! ایلون نے فلاڈیلفیا میں مختلف مہمات میں حصہ لیا اور دو ہفتوں تک انتخابی مہم چلائی۔

ٹرمپ نے اسپیس ایکس کے حالیہ لانچ کے مشاہدے کے بارے میں بتایا کہ جب میں نے یہ لانچ دیکھی تو میں نے کہا کہ یہ صرف ایلون ہی یہ کر سکتا ہے۔ اسی لیے میں اس سے پیار کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ دن کے آغاز پر ایلون مسک، جو ممکنہ طور پر ٹرمپ انتظامیہ کے تحت حکومتی کارکردگی کے کمیشن کی قیادت کرسکتے ہیں، نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور کہا تھا، “Game, Set and Match۔

Share
Related Articles

اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد میں مزیدوسعت،صدر،وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد:اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے...

آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے، محمد اورنگزیب

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کلائمیٹ فنڈ پر...

کراچی پورٹ کی 40 ارب مالیت کی سرکاری زمین 5 ارب میں دی گئی،سینیٹر فیصل واوڈا کاانکشاف

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے...