Home Uncategorized ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے کی دعوت مستردکردی

ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے کی دعوت مستردکردی

Share
Share

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے کی دعوت مسترد کر دی۔

امریکی ٹی وی کی جانب سے ٹرمپ اور کملا ہیرس کو 23 اکتوبر کو مباحثے کی دعوت دی گئی۔

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے مباحثے کی دعوت قبول کر لی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کر دی۔

اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک اور مباحثے کیلئے اب بہت دیر ہو چکی ہے، اب مباحثہ اس لئے نہیں ہوسکتا کہ تین ریاستوں میں ارلی ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ بہانے بنا کر مباحثے سے بھاگ رہا ہے، ٹرمپ جانتا ہے کہ وہ پہلے کی طرح اب بھی عبرتناک شکست سے دوچار ہوگا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...