Home sticky post 4 ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھر یورپی یونین کواضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھر یورپی یونین کواضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی

Share
Share

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھر یورپی یونین کو دھمکی دے دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر یورپی یونین ہم سے تیل اور گیس کی تجارت میں اضافہ کر کے بڑھتا امریکی خسارہ کم نہیں کرتا تو اسے مزید ٹیکسوں کا سامنا کرنا پڑے گا،امریکی خسارہ ختم کرنے کیلئے یورپی یونین کو ہم سے تیل گیس خریدنا ہو گی۔
ادھر امریکی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین پہلے ہی امریکی تیل اور گیس کی برآمدات کا بڑا حصہ خرید رہا ہے، فی الحال کوئی اضافی حجم دستیاب نہیں ہے۔
دوسری جانب یورپی کمیشن نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وہ نومنتخب صدر سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں تا کہ توانائی کے شعبے سمیت پہلے سے مضبوط تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 25فیصد ٹیرف لگانے کا منصوبہ بنایا ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے چین پر بھی اضافی 10فیصد ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...