Home sticky post 3 پی ٹی آئی نے سویلینز کے خلاف ملٹری کورٹس کی سزاؤں کا فیصلہ مسترد کردیا

پی ٹی آئی نے سویلینز کے خلاف ملٹری کورٹس کی سزاؤں کا فیصلہ مسترد کردیا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے سویلینز کے خلاف ملٹری کورٹس کے سزاوں کا فیصلہ مسترد کردیاقومی اسمبلی میں قائد د حزب اختلاف عمر ایوب نے کہاہے کہ فوجی عدالتوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے زیر حراست افراد کے خلاف سنائی گئی سزائیں انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں زیر حراست افراد عام شہری ہیں اور ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔

ملٹری کورٹس سے سزاوٴں کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف کا رد عمل آگیا۔ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنماء واپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہاہے کہ فوجی عدالت سے سویلینز کے خلاف سزاوٴں کو مسترد کرتے ہیں،فوجی عدالتوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے زیر حراست افراد کے خلاف سنائی گئی سزائیں انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں۔ زیر حراست افراد عام شہری ہیں اور ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں جو عام شہریوں کو سزائیں سناتی ہیں بنیادی طور پر کینگرو عدالتیں ہیں۔ فوجی عدالتیں قانونی طور پر ریاست کی عدالتی طاقت کی شراکت دار نہیں ہو سکتیں۔ مسلح افواج ریاست کے انتظامی اختیار کا حصہ ہیں ایسی عدالتوں کا قیام عام شہریوں سمیت عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے ایسے فیصلوں سے آئین کی بنیادی خصوصیت طاقت کی تقسیم کی نفی ہوئی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...