Home Uncategorized ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تصویر والا خالص چاندی کا سکہ جاری کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تصویر والا خالص چاندی کا سکہ جاری کردیا

Share
Share

واشنگٹن: سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سکے کا اجرا کر دیا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا کہ آج میرے پاس آپ کو دینے کے لیے ایک شاندار چیز ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ ایک چاندی کا سکہ ہے جو میں نے خود ڈیزائن کیا تھا جسے امریکا کی عظمت کو ظاہر کرنے کے لیے بڑے فخر سے بنایا گیا تھا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمی نے بتایا کہ اس سکے کا نام صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ سلور میڈل ہے جو 25 ستمبر 2024 بروز بدھ سے دستیاب ہوگا۔ ہر ایک سکے کے ساتھ ایک اصلی سرٹیفکیٹ ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول اس سند پر ان کے دستخط بھی ہوں گے جو اس بات کا ثبوت ہوں گے کہ آپ نے ٹرمپ کا اصلی سکہ خریدا ہے۔

سابق امریکی صدر نے سکہ خریدنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر امریکا میں تاریخ رقم کریں گے۔ امریکا کی عظمت کا ایک ٹکڑا حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...