Home sticky post 2 ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو لارا ٹرمپ کا سینیٹ کا حصہ نہ بننے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو لارا ٹرمپ کا سینیٹ کا حصہ نہ بننے کا اعلان

Share
Share

واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو لارا ٹرمپ نے سینیٹ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔
لارا ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال جنوری میں ایک بڑا اعلان کریں گی جس کی فی الحال وہ تفصیل نہیں بتائیں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لارا ٹرمپ نے رواں ماہ ریپبلکن نیشنل کمیٹی (آر این سی) کی شریک چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کی وجہ سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ مارکو روبیو کی سینیٹ میں جگہ لے سکتی ہیں جو فلوریڈا سے ریپبلکن سینیٹر تھے۔
مارکو روبیو کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا وزیرِ خارجہ (سیکریٹری آف اسٹیٹ) نامزد کیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لارا ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے اپنا نام ممکنہ طور پر سینیٹ میں شمولیت سے ہٹا لیا ہے کیونکہ بہت سے زبردست لوگوں نے ان کی ا?گے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے۔
لارا نے مزید تفصیل نہ بتاتے ہوئے یہ کہا ہے کہ وہ جنوری میں ایک بڑا اعلان کریں گی۔

Share
Related Articles

نیوزاینکر کو گولی مار کر شوہر نے خودکشی کرلی

بیروت:لبنان میں نیوزاینکر عبیر رحال کو اس کے شوہر خلیل مسعود نے...

ن لیگ کو کامیابی کے ساتھ حکومت کرنی ہے تو فیصلے اتفاق رائے سے کرنے ہوں گے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن...

ٹی ٹی پی سے مذاکرات جنرل باجوہ کا فیصلہ تھا پی ٹی آئی کا نہیں، عمرایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ڈی جی آئی...

مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا دودھ پیتا ہے؟

ممبئی:ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا میں سب سے امیر...