Home نیوز پاکستان ڈاکٹر فوزیہ نے بہن عافیہ سے بالمشافہ ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی

ڈاکٹر فوزیہ نے بہن عافیہ سے بالمشافہ ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی

Share
Share

اسلام آباد: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے اپنے وکیل عمران شفیق کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بالمشافہ ملاقات کا اہتمام کروائے۔

گزشتہ ملاقات میں دونوں بہنوں کے مابین شیشے کی دیوار حائل رکھی گئی، ڈاکٹر فوزیہ صرف بہن سے ملاقات کے لئے ہزاروں میل کا سفر کر کے پہنچیں، اس کے باوجود اس انداز میں ملاقات کروائی گئی جو دونوں بہنوں کے لئے اذیت کا باعث بنے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزارت خارجہ اور پاکستانی قونصل خانہ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں ناکام رہا، ڈاکٹر فوزیہ کی واپسی 12 دسمبر کو شیڈول ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ واپسی سے قبل وزارت خارجہ بلا رکاوٹ بالمشافہ ملاقات کا اہتمام کرے، عدالت وزارت خارجہ کو فی الفور ایکشن لینے کی ہدایت کرے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...