Home سیاست ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب

ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب

Share
Share

لاہور: عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر عوام کو فسادات پر اکسانے اور بغاوت کا الزام ہے، گلبرگ پولیس نے سابق صوبائی وزیر و پی ٹی آئی رہنما اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...