Home سیاست ڈاکٹر یاسمین راشد، زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

ڈاکٹر یاسمین راشد، زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کے خلاف دائر درخواستیں لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لاہور ہائی کورٹ میں زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

درخواست گزار تنویر احمد نے مؤقف اپنایا تھا کہ زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے گئے ہیں لہٰذا عدالت ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے تاہم عدالت ان کی استدعامسترد کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے مذکورہ تین رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے-130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف بلال یاسین کی درخواست پر بھی سماعت کی اور ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالت نے بلال یاسین کی درخواست خارج کردی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...