Home سیاست ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات

ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات

Share
Share

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو وفاقی اردو یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا۔

وفاقی محکمہ تعلیمات کی جانب سے ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ان کی تعیناتی آئندہ 5 برس کے لیے کی گئی ہے۔ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ایک نجی دورے پر اس وقت اسپین میں ہیں اور ملک واپسی پر وہ بحیثیت وائس چانسلر اردو یونیورسٹی جوائننگ دیں گے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی سینیٹ نے ووٹنگ کی بنیاد پر سندھ سے وائس چانسلر کے امیدوار ڈاکٹر اطہر محبوب کو اس دوڑ سے باہر کردیا ہے اور جن تین ناموں کو وائس چانسلر کے موزوں ناموں کے طور پر صدر مملکت/چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر عارف علوی کے حوالے کیا گیا تھا ان میں صف اول پر ڈاکٹر بخت جہاں ،دوسرے پر ڈاکٹر محمد علی شاہ اور تیسرے پر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا نام شامل تھا، صدر مملکت نے پیر کو ان تینوں امیدواروں کے انٹرویوز بھی لیے تھے۔

اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو انتظامی طور پر شدید چیلنجز کا سامنا رہے گا، یونیورسٹی سنگین مالی بحران کا شکار ہے اور تقریباً دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی رکی ہوئی ہے۔

یونیورسٹی میں داخلے کم ہوئے ہیں۔ جز وقتی اساتذہ کو معاوضے نہیں مل رہے ہیں اساتذہ کے امتحانی بلز رکے ہوئے ہیں پینشنز اور فنڈز کے اجراء میں بھی تعطل ہے جبکہ وینڈرز نے عدم ادائیگی پر یونیورسٹی کے کام روک رکھے ہیں۔

ان تمام معاملات سے یونیورسٹی کی ایڈہاک انتظامیہ صدر مملکت کو آگاہ کر چکی ہے۔ مزید یہ کہ ایک سلیکشن بورڈ کی حیثیت سے بھی وائس چانسلر کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

ایچ ای سی اس بورڈ کی حیثیت کو منسوخ کرانا چاہتی ہے اور اس کے خلاف رپورٹ دے رکھی ہے جبکہ یونیورسٹی ہی کی گزشتہ انتظامیہ ثبوتوں کے ساتھ ایچ ای سی کی رپورٹ کو مسترد کرچکی ہے اور اسے ایچ ای سی کی نئی اور پرانی انتظامیہ کے مابین تنائو کا سب قرار دے چکی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...