Home سیاست بنوں واقعے پر ڈرامے باز سیاست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،عوام شدت پسندی کے خاتمے کے لئے تعاون کریں، بیرسٹر سیف

بنوں واقعے پر ڈرامے باز سیاست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،عوام شدت پسندی کے خاتمے کے لئے تعاون کریں، بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بنوں واقعے پر ڈرامے باز سیاست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔مقامی انتظامیہ اور سماجی عمائدین پر مشتمل کمیٹی کے مذاکرات چل رہے ہیں، مذاکرات کا عمل شروع ہوتے ہی بنوں میں امن بحال ہوا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض مسترد شدہ سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعہ پر سیاست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، انتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی عزائم سے عوام باخبر ہے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا بنوں کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں، واقعے کے فوری بعد وزیراعلی نے تمام مصروفیات چھوڑکر بنوں کے معاملات پر توجہ دی ہوئی ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ بنوں میں کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح رہی، بنوں انتظامیہ مسلسل وزیر اعلی کو آگاہ کررہے ہیں، مقامی انتظامیہ اور سماجی عمائدین پر مشتمل کمیٹی کے مذاکرات چل رہے ہیں، مذاکرات کا عمل شروع ہوتے ہی بنوں میں امن بحال ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ سماجی عمائدین اور انتظامیہ پر مشتمل کمیٹی علاقے میں دیر پا قیام امن کو یقینی بنائے گی، سماجی عمائدین پر مشتمل کمیٹی کی جلد وزیر اعلی سے ملاقات متوقع ہے، وزیر اعلی کی ہدایت پر قائم کمیشن بہت جلد واقعے کے حوالے سےانکوائری رپورٹ جمع کرے گا۔

بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی سے پہلے متاثر ہے اور کسی بھی بڑے سانحے کا متحمل نہیں ہو سکتا، عوام کی جان و مال کی حفاظت صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، عوام شدت پسندی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...