Home نیوز پاکستان ڈریپ کی تمام فارما کمپنیوں کو ادویات پر بار کوڈز کی پرنٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت

ڈریپ کی تمام فارما کمپنیوں کو ادویات پر بار کوڈز کی پرنٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے تمام فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو آئندہ دو ہفتوں کے دوران ادویات پر بار کوڈز کی پرنٹنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وفاقی سیکریٹری صحت افتخار شلوانی کی زیر صدارت پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اتھارٹی کو ادویات ساز ایسی تمام کمپنیوں کوانتباہی خطوط جاری کرنے کی ہدایت کی ہے جو اپنی مصنوعات کی پیکنگ پر بارکوڈ پرنٹ نہیں کررہی ہیں۔

ادھر بورڈ نے سیکریٹری وزارت نیشنل ہیلتھ کی سربراہی میں بارکوڈ نگ رولز پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ان قوانین کے مطابق ادویات کے مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی پیکیجنگ پر 2 ڈی بارکوڈنگ پرنٹ کرنا ہوگی۔

ادویات کی مصنوعات کی نشاندہی اور شناخت کے لیے 2 ڈی بارکوڈ میٹرکس جیسے اقدامات کرنے سے تمام جعلی اور نقلی ادویات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...