Home Uncategorized اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ

Share
Share

تل ابیب: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی قیصریہ کے علاقے میں واقع ذاتی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ گھر میں موجود نہیں تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ لبنان سے آج صبح کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے مختصر بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ گھر میں موجود نہیں تھے۔

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب کی طرف لبنان سے فائر کیے گئے 2 ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...