Home سیاست ‎موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں پانی کی قلت بڑھ رہی ہے،جسٹس منصور علی شاہ

‎موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں پانی کی قلت بڑھ رہی ہے،جسٹس منصور علی شاہ

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا پانچواں ملک ہے جس کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرہ کا سامنا ہے موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہم سب متحد ہیں۔

سپریم کورٹ میں ماحولیاتی کانفرنس کے آغاز پر جسٹس منصور علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ساتھی ججز کو کانفرنس میں خوش آمدید کہتاہوں ، 2022میں پاکستان میں بہت بڑا سیلاب آیا، سیلاب نے ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا اور ملک کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ پاکستان دنیا کا پانچواں ملک ہے جس کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرہ کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں پانی کی قلت بڑھ رہی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خشک سالی ، تباہ کن سیلاب جیسے مسائل کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی خوراک کی قلت کا باعث بن رہی ہے، یہ موسم کی تبدیلی لوگوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...