Home نیوز پاکستان دھند کے باعث آج بھی 22 ملکی وغیرملکی پروازیں منسوخ

دھند کے باعث آج بھی 22 ملکی وغیرملکی پروازیں منسوخ

Share
Share

لاہور: دھند کے باعث آج بھی مختلف ایئرپورٹس سے 22 ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

دھند کے باعث نئے سال کے پہلے ہفتے میں 250 پروازیں منسوخ اور سیکڑوں متاثر ہو چکی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد دوحہ پی کے 287، دبئی پی کے 233، مسقط پی کے 292 پرواز منسوخ کر دی گئی، اسلام آباد سے پی آئی اے کی العین کی پرواز پی کے 144 اور ابوظہبی کی 262 بھی منسوخ ہوگئی۔

پشاور سے مسقط کی پرواز پی کے 259، 260، ابوظہبی پی کے 217، 218، دوحہ پی کے 286 بھی اڑان نہیں بھر سکے گی، پشاور سے دبئی پی کے 284 اور کراچی ای آر 551 بھی ٹیک آف نہیں کر سکے گی۔

لاہور سے کوالالمپور پی کے 898، 899 اور دبئی پی کے 235 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

ایوی ایشن کے مطابق اتحاد ایئرویز کی ابوظہبی لاہور کی پرواز ای وائی 241 ، لاہور کوئٹہ پی کے 322، 323، کراچی پی آر 522 ،523 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ ملتان شارجہ پی آئی اے کی پروازیں 293 اور 294 بھی کینسل ہوگئی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...