Home نیوز پاکستان پیداوار میں کمی کے باعث موسم سرما میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع

پیداوار میں کمی کے باعث موسم سرما میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع

Share
Share

لاہور: بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث موسم سرما میں بھی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لوڈ شیدنگ کا شیڈول جاری کر دیا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو روزانہ 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ ہے، دریاؤں میں پانی کی کمی اور بھل صفائی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں 90 فیصد کمی آئی۔

ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار صرف 5 سو میگا واٹ رہ گئی، بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار میگا واٹ جبکہ طلب ساڑھے 13 ہزار میگا واٹ ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...