Home سیاست ‎سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی لگ گئی

‎سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی لگ گئی

Share
Share

راولپنڈی: اڈیالہ جیل انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث تین روز تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی لگادی۔

اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات سے پر تین دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی کے خاص انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اضافی نفری کو باہر تعینات کر کے گشت کو بڑھا بھی دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامیہ قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کرچکی ہے جبکہ جیل کے اطرافی علاقوں میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد بھی گرفتار ہوئے جو جیل پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...