Home نیوز پاکستان ٹانک میں تیزرفتاری کے باعث کار حادثےکا شکار ہو گئی، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹانک میں تیزرفتاری کے باعث کار حادثےکا شکار ہو گئی، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

Share
Share

پشاور: ٹانک میں شاہراہ وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار حادثے کا شکار ہوگئی، کارسوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیور ذرائع کے مطابق ٹانک میں شاہراہ وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب کار تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث اس میں سوار چھ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونےو الے خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کی نعشیں اور شدید زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارسوار بدقسمت خاندان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ سے بتایا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...