Home سیاست اسنوکر چیمپئن شپ،اسجد اقبال اور اویس منیر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

اسنوکر چیمپئن شپ،اسجد اقبال اور اویس منیر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

Share
Share

منگولیا: پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر نے ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپین شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق منگولیا میں جاری ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپین شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں گروپ جے کے ٹاپ سیڈ اور عالمی کپ کے برانز میڈلسٹ اسجد اقبال نے اپنے دوسرے میچ میں سیڈ 3 بھارتی حریف پنڈو رانگیا کو 1-4 سے شکست دی۔

اگلے میچ میں گروپ کے سیڈ 2 عراقی کھلاڑی علی جلیل علی کے خلاف اسجد کو سخت مزاحمت درپیش رہی تاہم اسجد نے 3-4 سے فتح پاکرناک آوٹ مرحلہ میں قدم رکھ دیا۔

دوسری جانب گروپ کے میں ٹاپ سیڈ اویس منیر اپنے دوسرے میچ میں سنگاپور کے جیا جون اونگ کو 1-4 سے ٹھکانے لگانے کے بعد اگلے میچ میں اسرائیلی کھلاڑی سیڈ 2 شاچرروبرک سے مات کھا گئے۔ اسرائیلی حریف نے اویس منیر کو 3-4 سے شکست دی۔

اس طرح اسجد اقبال نے اپنے تینوں گروپ میچزجیت کر پری کوارٹر میں رسائی پالی جبکہ اویس منیر 2 فتوحات کے ساتھ راؤنڈ آف ٹوئنٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...