Home سیاست مولانا فضل الرحمان کا وفد کے ہمراہ جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی کا دورہ، مولانا انور بدخشانی کے انتقال پر تعزیت

مولانا فضل الرحمان کا وفد کے ہمراہ جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی کا دورہ، مولانا انور بدخشانی کے انتقال پر تعزیت

Share
Share

کراچی: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ جامعہ بنوری ٹاؤن کا دورہ کیا۔

 

مولانا فضل الرحمان نےشیخ الحدیث مولانا انور بدخشانی مرحوم کے انتقال پر تعزیت کی اور کہا کہ مولانا بدخشانی مرحوم کی رحلت سے علم کا ایک باب بند ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا بدخشانی مرحوم کو دینی علوم وفنون پر بڑی دسترس تھی مرحوم کی علمی و تحقیقی تصانیف سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ استفادہ حاصل کررہے ہیں مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر مولانا بدخشانی مرحوم کے بیٹے مفتی محمد انس اور دیگر افراد بھی موجود تھے اس موقع پر بنوری ٹاؤن کے نائب مہتمم مولانا سید احمد بنوری، مولانا امداداللہ یوسف زئی، مولانا طلحہ رحمانی بھی موجود تھے۔

مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ وفد میں مولانا راشد سومرو اور قاری محمد عثمان موجود تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...