Home نیوز پاکستان آٹھ ماہ کے دوران 6 ارب 67 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا،رپورٹ

آٹھ ماہ کے دوران 6 ارب 67 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا،رپورٹ

Share
Share

اسلام آباد: رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں پاکستان کو 6 ارب 67 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بیرونی قرض حاصل ہوا ہے جو کہ اب تک کے بجٹ تخمینے سے کم ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان کو 6 ارب 67 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بیرونی قرض حاصل ہوا، جبکہ رواں مالی سال کیلیے 17 ارب 38 کروڑ ڈالر سے زیادہ بیرونی قرضوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس طرح پاکستان کو اب تک بجٹ تخمینے سے کم قرض موصول ہوا ہے، جولائی تا فروری 84 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا دو طرفہ قرض موصول ہوا، جس میں سے سعودی عرب نے پاکستان کو 59 کروڑ 51 لاکھ ڈالر تیل کی سہولت کیلیے فراہم کیے، اسی طرح چین نے 6 کروڑ 73 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا قرض دیا ہے۔

دوسری جانب نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 68 کروڑ 68 لاکھ ڈالر سے زیادہ حاصل کیے گئے جبکہ 2 ارب ڈالر ٹائم ڈیپازٹ کے تحت موصول ہوئے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...