Home sticky post 5 ارتھ آور 2026: وزیراعظم کی قوم سے بھرپور شرکت اور توانائی بچانے کی اپیل

ارتھ آور 2026: وزیراعظم کی قوم سے بھرپور شرکت اور توانائی بچانے کی اپیل

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ارتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ آج 28 مارچ 2026 کو اس عالمی مہم میں بھرپور شرکت کریں اور رات 8 بج کر 30 منٹ سے 9 بج کر 30 منٹ تک ایک گھنٹے کے لیے بجلی اور غیر ضروری روشنیاں بند رکھیں یا کم سے کم استعمال کریں۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے بھرپور اس دور میں ارتھ آور ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ زمین کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ اور بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ارتھ آور "زمین کے لیے ایک گھنٹہ صرف کریں” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے مؤثر استعمال اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارتھ آور محض ایک علامتی سرگرمی نہیں بلکہ یہ عالمی سطح پر غور و فکر کا ایک اہم موقع ہے جو ایک پائیدار اور مضبوط ماحولیاتی مستقبل کے لیے تجدید عزم کی ترغیب دیتا ہے۔ ایسے شعوری اقدامات مجموعی طور پر ایک بڑی مثبت معاشرتی تبدیلی کا پیش خیمہ بنتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی بگاڑ سے نمٹنے کے لیے آج کیے گئے فیصلے آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی مزاحمت پر مبنی ترقیاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماحول کی بحالی اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے حکومت کے عملی اقدامات میں اپ اسکیلنگ گرین پاکستان پروگرام، لیونگ انڈس انیشی ایٹو، ریچارج پاکستان اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جدید وارننگ سسٹمز کی تنصیب جیسے منصوبے شامل ہیں۔

وزیراعظم نے قوم سے کہا کہ وہ اس عالمی مہم میں بھرپور حصہ لیں، ماحول دوست رویوں کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں اور اپنے لیے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز، محفوظ اور مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...