Home نیوز پاکستان اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 6 ریکارڈ

اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 6 ریکارڈ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مزکر افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 223 کلو میٹر تھی۔

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، بونیر مالا کنڈ، چترال، سوات، مردان، مری، شاہ کوٹ، شکر گڑھ، ظفرو وال، گلگت، مظفر آباد، میرپور آزاد کشمیر، ایبٹ آباد اور ہری سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ٹیکسلا، واہ کینٹ، فتح جنگ، اٹک اور چنیوٹ سمیت گرد و نواح کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

رپورٹ کے مطابق زلزلہ 10 بج کر 49 منٹ پر آیا تاہم تاحال کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...