کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکیم 33، گلشن اقبال، گلسانِ جوہر سمیت دیگر علاقوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئیزلزلے کا مرکز کراچی سے شمال کی جانب 75 کلومیٹر تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زمین میں زلزلے کی گہرائی 19 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔