Home sticky post 3 سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Share
Share

کوئٹہ:سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور ملحقہ علاقوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 86 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا۔
خضدار میں 10 بج کر 52 منٹ اور 11 بج کر 30 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ نصیر آباد، گنداواہ، سبی، کچھی، نصیر آباد، جھل مگسی اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
علاوہ ازیں صوبہ سندھ میں سکھر، جیکب آباد، دادو، میہڑ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...