Home نیوز پاکستان اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، پشاور، شمالی وزیرستان، لوئر دیر، ہنگو اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے۔

علاوہ ازیں چارسدہ، صوابی، پارا چنار، سوات، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی ہے جو 98 کلومیٹر کی زیرِ زمین گہرائی میں آیا ہے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔تاہم فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...