Home Uncategorized اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Share
Share

اسلام آباد/ پشاور: اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے شہروں پشاور، باجوڑ، دیر، چترال، رستم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

صوبے کے مختلف علاقوں میں زلزلہ محسوس ہوا ہے۔ باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اسی طرح دیر لوئر اور اپر میں بھی لوگوں کو زمین ہلتی ہوئی محسوس ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق پشاور، کاٹلنگ اور مردان میں ہلکا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم چترال میں زلزلے کے بہت تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...