Home نیوز پاکستان ای سی سی نے چینی کی برآمد پر پابندی عائدکرنے کی منظوری دےدی

ای سی سی نے چینی کی برآمد پر پابندی عائدکرنے کی منظوری دےدی

Share
Share

اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی کی برآمد پر پابندی عائدکرنے کی منظوری دےدی،وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کوچینی کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے تمام متعلقہ ایجنسیوں اور حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت پیر کو ہونیوالےکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نےچینی کی برآمد پر پابندی کے ساتھ چینی کا برآمدی کوٹہ منسوخ کرنے کے حوالے سے سمری پیش کی ۔

اجلاس کے شرکاء کو چینی کی پیداوار، اسٹاک کی پوزیشن، کھپت اور مارکیٹ میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اس کے مہنگائی پراثرات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس میں چینی کے برآمدی کوٹہ کے حوالے سے ایک سی سی کے دس اگست کے فیصلے پر نظرثانی پر غور کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ای سی سی کے سابق فیصلے کی روشنی میں 10 اگست 2023 کے بعد سے چینی کی برآمد پر پابندی پہلے سے ہی نافذ ہے ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کو مزید ہدایت کی کہ وہ چینی کے سٹاک کی دستیابی، کھپت اور قیمتوں کے تعین کے بارے میں باقاعدہ رپورٹس تیار کرے اور ای سی سی کو پیش کرےتاکہ اس اہم شے کی دستیابی اور قیمتوں کے تعین کی نگرانی کی جاسکے ۔

ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کو چینی کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے تمام متعلقہ ایجنسیوں اور حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سے گندم کا تازہ ترین اسٹاک، دستیابی اور قیمتوں بارے بھی فوری طور پر رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...