Home نیوز پاکستان ای سی سی نے یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی جاری رکھنے کی منظوری دیدی

ای سی سی نے یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی جاری رکھنے کی منظوری دیدی

Share
Share

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے مالی سال 2024-25 کے لیے وزیراعظم امدادی پیکیج کو نظر ثانی شدہ قیمت اور سبسڈی کے ساتھ جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس خزانہ ڈویژن میں وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سمری کا جائزہ لے کر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے مالی سال 2024-25 کے لیے وزیراعظم امدادی پیکیج کو نظر ثانی شدہ قیمت اور سبسڈی کے ساتھ جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

بیان میں کہا گیا ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی ویئر ہاوسنگ اور لاجسٹک سیکٹر کو بطور صنعت کا درجہ دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...