Home نیوز پاکستان ای سی سی اجلاس کل طلب، ہوم ریمی ٹینس اسکیم پر نظر ثانی کی منظوری متوقع

ای سی سی اجلاس کل طلب، ہوم ریمی ٹینس اسکیم پر نظر ثانی کی منظوری متوقع

Share
Share

اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر دو بجے طلب کرلیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ترسیلات زر بڑھانے کیلئے ہوم ریمی ٹینسز اسکیم پر نظر ثانی کی تجویز کی منظوری کا امکان ہے۔

اجلاس میں 39 کلومیٹر طویل چکدرہ، تیمر گرہ روڈ پراجیکٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

اجلاس میں سی پیک کے تحت تھانہ کوٹ، رائے کوٹ کی ری الائنمنٹ کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان فریم ورک ایگریمنٹ پر عمل درآمد کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...